60SIFF 2017-18

مرکزی خیال

اس سال کا فیسٹیول، گزشتہ فیسٹیولز میں استعمال کیے جانیوالے زمرے کے بجائے، پیشکشوں کے لئے مرکزی خیال پر مبنی کال کی جانب چلا گیا ہے۔ اس دور کے لئے مرکزی خیال، لوک کہانیاں ہیں۔

مندرجہ ذیل موضوعات میں سے کسی پر بھی فلمیں بنائی جا سکتی ہیں، جن کا درج ذیل انواع میں سے کسی سے بھی تعلق ہو:

  1. موسیقی
  2. شاعری
  3. خوراک
  4. فن تعمیر
  5. لوک محبت
  6. دستکاری
  7. فکشن

اپنی فلموں کو ذیل سے پہلے جمع کرا دیں: 31 دسمبر 2017

طریقہ کار

  • اپنی فلم(یں) Vimeo یا YouTube پر اپ لوڈ کریں۔
  • جمع کرانے کا فارم کھولیں۔
  • تمام معلومات پر کریں۔
  • فارم میں اپنی فلم کا لنک چسپاں کریں۔
  • فارم جمع کرائیں۔

قواعد اور ضوابط

  • اندراج کی کوئی فیس نہیں ہے۔
  • جمع کرانے کے فارم کے بغیر فلموں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
  • فلم کو یا تو YouTube یا Vimeo پر اپ لوڈ کیا جانا چاہیے اور اسے عوامی اور قابل ڈاؤن لوڈ رکھا جانا چاہئے۔
  • اگر آپ ایک سے زیادہ فلم جمع کرا رہے ہیں تو، ہر اندراج کے لئے ایک علیحدہ فارم پر کیا جانا چاہئیے۔
  • مدت کو 60 سیکنڈ سے کم یا زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔
  • تمام مندرجات اصل ہونے چاہئے۔
  • فلم کے سب ٹائٹلز انگریزی میں ہونے چاہئیں۔
  • فلم میں کوئی کریڈٹس یا واٹر مارک نہیں ہونا چاہئے۔
  • یہ فیسٹیول شرکاء کے لئے کسی بھی اخراجات کی ادائیگی نہیں کرے گا۔
  • فیسٹیول ان فلموں کو کسی بھی شریک فیسٹیول یا میڈیا پر اشتراک کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
  • صرف منظور شدہ فلمیں ہی فیسٹیول کا حصہ ہوں گی اور انہیں باضابطہ ویب سائٹ اور سماجی میڈیا کے آؤٹ لیٹس پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
  • قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے کا نتیجہ نااہلیت کی صورت میں نکلے گا۔

عموماً پوچھے جانیوالے سوالات

میں ایک فلم کیسے جمع کرائوں؟

YouTube/Vimeo پر اپنی فلم اپ لوڈ کریں، فارم کو پر کریں، فارم میں فلم کا لنک فراہم کریں، اور اسے جمع کرائیں۔

– کیا مجھے اپنی فلم جمع کرانے کے لئے فیس ادا کرنی ہو گی؟

کوئی اندراجی فیس نہیں ہے۔

-کیا میں ایک سے زیادہ فلم جمع کرا سکتا/سکتی ہوں؟

آپ جتنی چاہیں فلمیں جمع کرا سکتے/سکتی ہیں۔ تاہم، ہر جمع کرانے کے لئے ایک الگ سے فارم پر کرنا چاہئے۔

-کیا میری فلم 60 سیکنڈ سے کم کی ہو سکتی ہے؟

آپ کی فلم کی کم از کم مدت 55 سیکنڈ ہو سکتی ہے۔

-کیا آن لائن فارم پر کرنا لازمی ہے؟

جی ہاں، اگر فارم جمع نہیں کرایا جاتا ہے تو فلموں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

-میری ٹیم کتنی بڑی ہو سکتی ہے؟

اس کی کوئی پابندی نہیں کہ آپ کی ٹیم میں کتنے افراد ہو سکتے ہیں۔

-کیا میری فلم 60SIFF کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے گی؟

ویب سائٹ پر صرف منتخب کردہ فلمیں ہی دستیاب ہوں گی۔

-کیا میری فلم انگریزی کے علاوہ کسی دوسری زبان میں ہو سکتی ہے؟

جی ہاں، لیکن انگریزی میں اس کے سب ٹائٹل شامل کرنا یقینی بنائیں۔

کیا میں اپنی فلم میں واٹر مارک ڈال سکتا ہوں؟

نہیں، واٹر مارک والی فلموں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

-اگر میری فلم کو منتخب کیا جاتا ہے تو مجھے کیسے پتہ چلے گا؟

آپ کو ہماری ٹیم سے ای میل اطلاع وصول ہو گی۔

-میری فلم کا فارمیٹ کیا ہونا چاہیئے؟

آپ کی فلم کسی بھی فارمیٹ میں ہو سکتی ہے۔

-میری فلم کی فائل کا سائز کیا ہونا چاہئے؟

اس پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

-کیا میں YouTube یا Vimeo کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ پر اپنی فلم کو اپ لوڈ کر سکتا ہوں؟

نہیں، YouTube یا Vimeo کے علاوہ دیگر ویب سائٹس کے لنکس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔